ڈینگی وائرس کے خلاف ایک مکمل ویکیسن تیار کرلی گئی

132889 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (رات 2 بجکر 75 منٹ)

شیئر کریں:

ڈینگی وائرس کے خلاف ایک مکمل ویکیسن تیار کرلی گئی امریکی نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ میں کام کرنے والے سائنس دانوں کی ٹیم نے یہ ویکسین تیار کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں  نے اس ویکسین پرجو مختصر تحقیق کی اس کے نتائج 100 فیصد رہے اس لیے اب اس کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی گئی جو کہ دنیا بھر 2018 تک دستیاب ہوگی۔ طبی ماہرین اور سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انہوں نے اس ویکسین کی تیاری میں جو اپروچ استعمال کی ہے اس کی مدد سے زیکا وائرس کے خلاف بھی ایک بہترین ویکسین تیار کی جا سکتی ہے کیوں کہ زیکا وائسر بھی اس مچھر سے پھیلتا ہے جس سے ڈینگی وائرس پھیلتا ہے۔

سائنس دانون کے مطابق تحقیق کے دوران 21 افراد کو ویکیسن ٹی وی 003 کی ایک خوراک دی گئی جس کے 6 ماہ بعد دیکھا گیا کہ ان افراد میں ڈینگی مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ تحقیق کی اہم ممبر خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے نتائج انتہائی مثبت اور کامیاب رہے جس سے ڈینگی کی بیماری کو ختم کرنے کا راستہ نکل آیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی انفکیشن کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا طریقہ علاج ایک مشکل اور پیچدہ کام تھا لیکن اس ویکسین سے اس میں حیرت انگیز تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے 120 مملک میں اس خوفناک بیماری سے 40 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہر سال 20 لاکھ لوگ اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔