حکومت اور پرائیویٹ اسکول ایک بار پھر آمنے سامنے، حکومتی احکامات کھوہ کھاتے

37 تعبيرية جمعرات 26 مئی‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

حکومت اور پرائیویٹ اسکول ایک بار پھر آمنے سامنے، حکومتی احکامات کھوہ کھاتے سرگودھا: پرائیویٹ سکولوں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار ، یکم جون سے سرکاری تعطیلات نہ کرنے بلکہ پیپر لینے کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی اور 3ماہ کی یکمشت فیس لینے کیلئے چالان فارم جاری کردیئے گئے حکومتی احکامات کھوہ کھاتے ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے شدید گرمی کے باعث یکم جون سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پچھے ہفتے درجہ حرارت 50 سے زائد ہوجانے پر وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے 24 مئی سے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا اور پرائیویٹ سکولوں کو بھی حکم دیا تھا کہ وہ یکم جون سے اپنے تمام تعلیمی ادارے بند کردیں لیکن تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات کوماننے سے انکار کردیا ہے اور اب کئی سکولوں نے یکم جون سے پیپر لینے کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہیں اور طلبہ وطالبات کو یکمشت 3 ماہ کی فیسیں ادا کرنے کیلئے ہر ماہ کے الگ چالان فارم جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے واضح حکم دیا تھا کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول یکمشت فیس وصول نہیں کرے گا اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام پرائیویٹ سکول من مرضی کرتے ہوئے حکومتی احکامات کو بالائے طاق رکھ کر فیسیں اکٹھی کرنے لگ گئے ہیں ذرائع کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کئی سکولوں کو نوٹس بھی ارسال کیئے گئے ہیں لیکن انہوں نے انہیں بھی بالائے طاق رکھا ہے محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔