متحدہ پر بھارتی فنڈز لینے کے الزامات سے واقف ہیں،برطانوی وزیر

132529 تعبيرية بدھ 23 مارچ‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

 متحدہ پر بھارتی فنڈز لینے کے الزامات سے واقف ہیں،برطانوی وزیر لندن......برطانوی وزیربرائے خارجہ امور بیرونس اینیلے نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بھارت سے فنڈز لینے کے الزام سے متعلق میڈیا رپورٹس کا علم ہے، حکومت برطانیہ متحدہ کے بھارت سے فنڈز لینے پر میڈیا کے الزامات سے بھی واقف ہے۔برطانیہ کے دارالعوام میں لارڈ نذیر کے سوال پر برطانوی وزیر برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کا طرزعمل حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں برطانوی اہلکار سیاسی جماعتوں کو آئین و قانون کو اپنانے کی تائید کرتے ہیں۔ لارڈ نذیر کے اس سوال پرکہ منی لانڈرنگ تحقیقات پر وزارت داخلہ کاکیا موقف ہے؟ اس کا برطانوی وزیر نے کوئی جواب نہیں دیا، بیرونس اینیلےنے اس کیس میں بھارت کی شمولیت اور دلچسپی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بھی انکار کیا، جبکہ بھارت کے دباؤ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب بھی نہیں دیا گیا ہوم آفس منسٹر لارڈ بیٹس کا کہنا ہے کہ متحدہ کے بھارت سے رقم لینے کے الزام پر بھارتی حکومت نے برطانوی وزارت داخلہ سے رابطہ نہیںکیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دستاویزات کے مطابق متحدہ قیادت بھارت سے رقم لینے کا اعتراف کرچکی ہے۔