چین میں سیلاب نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (شام 11 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

چین میں سیلاب نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ بیجنگ: چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے، بڑی تعداد میں افراد بے گھر بھی ہوئے، جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی، بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ سیچوان میں ہوا۔

شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد لا پتہ ہیں۔ بڑی تعداد میں افراد بے گھر بھی ہوئے ، جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

متاثر علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ حکام نے ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

رواں سال جون میں چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث متعدد عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں، جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

چین میں سیلاب نے تباہی مچادی، 17 افراد ہلاکچین میں سیلاب نے تباہی مچادی، 17 افراد ہلاک

مئی 2015 میں چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے تھے جس کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے، شدید باشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔