تاجروں کی شکايت پر چيئرمين ايف بی آر کا اپنے افسران کے خلاف ايکشن

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

تاجروں کی شکايت پر چيئرمين ايف بی آر کا اپنے افسران کے خلاف ايکشن اسلام آباد : تاجروں کی شکايت پر چيئرمين ايف بی آر شبر زیدی نے اپنے افسران کے خلاف ايکشن لیتے ہوئے ٹيکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز ميں افسران کے داخلے پر پابندی عائد کردی جبکہ اختيارات کے استعمال کيلئے چيف کمشنر کی پيشگی اجازت لينا لازمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کی شکایات پر فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ۔

نوٹیفکیشن میں باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے کہ افسران پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اختیارات کے غلط استعمال پر کیا گیا، ایف بی آر کو افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اختیارات کے استعمال کے لیے افسران کو چیف کمشنر کی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

دوسری جانب ایف بی آراور کسٹمز کی جانب سے مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام یکم ستمبر سے درآمدی سامان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا۔