سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

3 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اچھے اثرات نظر آئے قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ کمی کے بعد سونے کے  فی تولہ اور دس گرام ریٹ بالترتیب 100 اور 85 روپے کم ہوئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستامزید پڑھیں: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستا

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی لین دین کمی کے بعد 87ہزار 200 اور 74ہزار 760 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستا ہوگیا تھا۔