پرنٹنگ پریس اور ایڈوائزنگ کمپنیوں کے خلاف ایف بی آر نے ڈنڈا اٹھا لیا، نوٹس ارسال

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

پرنٹنگ پریس اور ایڈوائزنگ کمپنیوں کے خلاف ایف بی آر نے ڈنڈا اٹھا لیا، نوٹس ارسال کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس نے پرنٹنگ پریس اور اشتہارات کے کاروبار کرنے والے نادہندگان کو نوٹس جاری کردیے۔

ریجنل ٹیکس آفس 2 کے مطابق پرنٹنگ پریس اور اشتہارات کے کاروبار کرنے والے 474 ایسے تاجروں کی نشاندہی ہوئی جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں اور نہ ہی وہ فائلر ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پرنٹنگ پریس، شادی کارڈ اور آفس ورک کی چھپائی سمیت دیگر پیکنگ میٹریل بنانے والے تاجروں کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں اُن کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس کے کاروبار کرنے والے منافع تو کماتے ہیں لیکن اُس حساب سے ٹیکس نہیں دیتے، ایف بی آر   نے  فائلر اور نان فائلر سے نیشنل ٹیکس نمبر اور دیگر اہم تفصیلات طلب کرلیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے جبکہ اُس سے قبل ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ حکومتی اقدامات کیوجہ سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولیاں مقررہ اہداف کے مقابلے میں 90 فی صد تک ہوئیں، جب کہ ریونیو کلیکشن میں 25 فی صد اضافہ ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال 19 لاکھ جب کہ اس سال 25 لاکھ ٹیکس فائلر بنے ہیں، فائلرز کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا۔