بھارتی حکومت نے عدنان سمیع پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی حکومت نے عدنان سمیع پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ممبئی: بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریت چھوڑنے والے گلوکار عدنان سمیع پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستانی شہریت چھوڑنے سے قبل ممبئی میں مہنگی جائیدادیں خریدیں جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق پاکستانی گلوکار کو بھارت نے جنوری 2016 میں شہریت دی جبکہ انہوں نے 2003 میں ممبئی میں 8 فلیٹ خریدے تھے۔

غیر ملکی تبادلہ مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے ایپلٹ ٹریبیونل نے عدنان سمیع پر جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں 50 لاکھ روپے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

ٹریبیونل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ عدنان سمیع 2003 میں پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے جائیدادوں کی خریداری سے قبل ریزور بینک آف انڈیا سے اجازت نہیں لی لہذا یہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

 ’’میجر‘‘ عدنان سمیع کی باحفاظت واپسی کے لیے مظاہرہمزید پڑھیں: ’’میجر‘‘ عدنان سمیع کی باحفاظت واپسی کے لیے مظاہرہ

قبل ازیں دسمبر 2010 میں ممبئی انفورسمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے عدنان سمیع کے تمام فلیٹ ضبط کر کے 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جسے گلوکار نے ایپلٹ ٹریبیونل میں چیلنج کردیا تھا۔

ٹریبیونل نے جائیدادیں ضبط کرنے کے حکم کو منسوخ کر کے جرمانے کی رقم 20 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی جو عدنان سمیع کو تین ماہ کے دوران لازمی جمع کرانا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع اس سے قبل 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔