تیسرا ٹی 20، سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

5 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

تیسرا ٹی 20، سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ لاہور: تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے، سری لنکن ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد نوجوانوں کو موقع دینا ہے، پاکستانی مداحوں کا شکر گزار ہوں۔

قومی ٹیم سے احمد شہزاد، عمر اکمل اور حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے ان کی جگہ حارث سہیل، عثمان شنواری اور افتخار فائنل الیون میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں، امید ہے پاکستان میں آئندہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔