سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

3 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1503 ڈالر پر مستحکم رہی البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں مثبت اثرات نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق فی تولہ کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 87ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 74ہزار 759 روپے تک پہنچی۔

آج  9 اکتوبر 2019 کے ریٹ

فی تولہ  87,200 روپے

دس گرام 74,759روپے

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹیاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔