پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، 47 پوائنٹس کا اضافہ

53 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، 47 پوائنٹس کا اضافہ کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ مثبت رہی اور 100 انڈیکس 47 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز اسٹاک ایکسچینج میں تھوڑی بہت تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی محتاط رویہ اختیار کیے رکھا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کی کمی ہوئی البتہ دوسرے سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں نے لین دین کی جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی۔

کاروبار ختم ہونے تک مارکیٹ مثبت زور میں ہی رہی اور 100 انڈیکس 47 پوائنٹس اضافے کے بعد 33ہزار 523 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 6 ارب چالیس کروڑ وپے مالیت کے 23.76 کروڑ شیئرز کی لین دین ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 366 کمپنیوں کے حصص خرید و فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے گئے جن میں سے 210 کی قیمتوں میں اضافہ، 132 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 کے ریٹ مستحکم رہے۔

انٹربینک ڈالر

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 156 رپے 45 پیسے سے کم ہوکر 156.32 روپے پر بند ہوا۔