خدمات کے اعتراف میں ریاض کی شاہراہ مقتول محافظ عبدالعزیز…

1 تعبيرية جمعرات 10 اکتوبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

خدمات کے اعتراف میں ریاض کی شاہراہ مقتول محافظ عبدالعزیز… ریاض : شاہی خاندان کے مخلص محافظ مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاض کے گورنر نے انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک اہم شاہراہ کو میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے،الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے اپنے نائب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کی جانب سے دارلحکومت کی ایک سڑک کو مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

سڑک کا نام میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام پر رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت اور وطن کے لیے مرحوم کی خدمات کا اعتراف ہے-

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سڑک کو ان کے نام موسوم کیا گیا ہے یہ صرف ایک اعزاز ہے، انہیں سرکاری سطح پر مزید اعزازات بھی دیے جائیں گے۔

خیال ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے محافظ خاص میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوست کے گھر تھے جہاں ان کے ایک مشترکہ دوست نے کسی بات پر جھگڑا شروع کردیا۔ آخر کار اس نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ان کی موت کے بعد انہیں سرکاری سطح پرشاہوں کا محافظ کا لقب دیا گیا۔