عمران خان کا بڑا بیٹا سلیمان بھی سیاست میں آ گیا

133239 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان کا بڑا بیٹا سلیمان بھی سیاست میں آ گیا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان نے بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

برطانوی اخباراسٹینڈرڈ کے مطابق سلیمان خان نے اپنے ماموں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اخبار نے عمران خان کے بیٹے کیلیے تعریفی انداز میں لکھا کہ لندن کے میئر کیلیے جاری انتخابی مہم میں ایک نوجوان چہرہ بہت نمایاں ہے۔

دراز قد اور خوبصورت شخصیت کا مالک ، بہت پیارا مگر قدرے سنجیدہ چہرہ ابھی 18 سال کا ہے۔ سلیمان انتخابی مہم میں لندن کی گلیوں میں دروازوں پر دستک دیتا اور لیٹر باکس میں کتابچے ڈالتا دیکھا جاتا ہے۔