ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 4 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی قیادت کے لیے جنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری ودیگرملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے، طریقہ کار اختیار کیے بغیر باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکارنوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شرائط پر کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا، اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔