33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قومی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں پاکستان آرمی سب سے آگے ہے، قومی کھیلوں میں پاک آرمی نے پوائنٹس ٹیبل پر 29 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا 13 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی اس وقت 8 میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

جبکہ آج کھیلے جانے والے ابتدائی میچ میں 49کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری کا مقابلہ ہوا جس میں واپڈا کی ورونیکا سہیل نے طلائی تمغہ جیت لیا، آرمی کی ندا فاطمہ نے چاندی اور ریلوے کی سویرافاروق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں واپڈا کی صائمہ شہزاد نے طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ آرمی کی رمشاسعید نے چاندی اور ریلوے کی صائقہ ریاست کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سج چکا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدینیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔