کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 7 زخمی

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 5 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 7 زخمی کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے، ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری ہے، کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج (بدھ) صبح کابل کے قصبہ نامی علاقے میں پیش آیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکا وزارت داخلہ کے قریب کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کا ہدف کون تھا، اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

افغان طالبان کا کابل میں خود کش حملہ، 16 ہلاک، 119 زخمییہ بھی پڑھیں:  افغان طالبان کا کابل میں خود کش حملہ، 16 ہلاک، 119 زخمی

اگرچہ کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم شہر میں طالبان اور داعش کے گروپس متحرک ہیں اور اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل حکومت کی جانب سے دو طالبان کمانڈرز اور ایک حقانی گروپ کا رہنما دو غیر ملکی پروفیسرز کے بدلے رہا کیے گئے تھے۔ ان پروفیسرز میں ایک کا تعلق امریکا سے تھا جب کہ دوسرے کا تعلق آسٹریلیا سے تھا۔

یاد رہے کہ کابل کے لیے ستمبر کا مہینا تباہ کن ثابت ہوا تھا، تین سمتبر کو کابل میں افغان طالبان کے خود کش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہو گئے تھے۔ پانچ ستمبر کو کابل میں نیٹو فوجی مشن کے ہیڈکوارٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گیارہ ستمر کو بھی کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔