تاندلیانوالہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

1 تعبيرية بدھ 20 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 5 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

تاندلیانوالہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے تاندلیانوالہ میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے تاندلیانوالہ میں تھانہ باہلک کی حدود میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پاکپتن روڈاس سے قبل گزشتہ روز پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔

سیالکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحقسیالکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔