زرمبادلہ کے ذخائر میں5 کروڑ 49لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں5 کروڑ 49لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کراچی : ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 49لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چھ دسمبر تک16 ارب چار کروڑ ڈالر تک جا پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ کروڑ اننچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 6دسمبرتک ملکی زر مبادلہ کے ذخائر16ارب4کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر12کروڑ ڈالر بڑھ کر9.23ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر6.53کروڑ ڈالر کم ہوکر6.81ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میٓں کہا گیا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں1ارب ڈالر سکوک کی مد میں ادائیگی کی گئی۔ اے ڈی بی سے موصول 1.3ارب ڈالر6دسمبر کے بعد موصول ہوئے۔