ٹک ٹاک پر مشہوری کا شوق، نوجوان مجرم بن گیا

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

ٹک ٹاک پر مشہوری کا شوق، نوجوان مجرم بن گیا پونی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کا نوجوان ٹک ٹاک پر اچھی ویڈیوز بنانے کے چکر میں جرم کر بیٹھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ہدپ سر میں چائے کا ہوٹل چلانے والے (مالک) انیس سالہ پراتیک کو ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا بہت زیادہ شوق تھا۔

نوجوان نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے پیسے جمع کیے مگر وہ اچھا کیمرہ نہیں خرید سکا جس کے بعد اُس نے کیمرہ چوری کرنے کا ارادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پراتیک چودہ فروری کو ایک شادی ہال میں داخل ہوا، اُس نے کمال ہوشیاری کے ساتھ فوٹو گرافر کا کیمرہ اٹھایا اور وہاں سے چلتا بنا۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیامزید پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا

فوٹو گرافر نے جب اپنا بیگ چیک کیا تو اُس میں ایک لاکھ روپے مالیت کا ڈی ایس ایل آر کیمرہ موجود نہیں تھا جس کے بعد اُس نے واقعے سے متعلق تقریب کے منتظمین کو آگاہ کیا۔

تقریب میں شریک مہمانوں سے فوٹوگرافر نے اپیل کی کہ اگر کسی نوجوان نے مذاق کیا تو وہ کیمرہ واپس کردے مگر ایسا نہ ہوا جس کے بعد فوٹوگرافر ہال انتظامیہ کے پاس گیا اور وہاں لگے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ چیک کی۔ فوٹوگرافر کے مطابق ویڈیو میں نظر آیا کہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ایک نوجوان اُس کے بیگ کے پاس آیا اور کیمرہ نکال کر چلتا بنا۔

فوٹو گرافر مہیش پاور نے ہال انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج لی اور یہ متعلقہ تھانے کو دے کر کیمرہ چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونا چاہتا ہے مگر اُس کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اچھا کیمرہ خرید سکے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے متعدد بار پیسے جمع کیے مگر وہ کیمرہ نہیں خرید سکا کیونکہ ڈی ایس ایل آر کی قیمت بہت زیادہ ہے، جس کے بعد اُس نے کیمرہ چوری کرنے کا ارادہ کیا۔

ٹک ٹاک نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردییہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردی

پولیس نے ملزم کے قبضے سے کیمرہ برآمد کر کیا اور اُسے مالک کے حوالے کردیا۔