آسمانی بجلی دوران پرواز طیارے سے ٹکرا گئی؟

1 تعبيرية بدھ 19 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

آسمانی بجلی دوران پرواز طیارے سے ٹکرا گئی؟ واشنگٹن: دوران پرواز جہاز کے کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے آسمانی بجلی کے مناظر نے ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، یہ بجلی طیارے سے ٹکرا بھی سکتی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد بار آسمانی بجلی کڑکی جس کی روشنی طیارے سے ٹکرائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بحر اوقیانوس کے حدود میں امریکا کے سمندری وماحولیاتی ادارے کا طیارہ پرواز کررہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی فضا میں نمودار ہوئی، گرجتی آواز کے دوران چمکتی روشنیوں نے خوف میں مبتلا کردیا۔

حیرت انگیز مناظر طیارے میں نصب کیمرے سے قید کیے گئے۔ اس قدرتی آفت کے دوران جہاز کے پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو کنٹرول میں رکھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جہاز تباہ بھی ہوسکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے خوب سراہا اور سائنسی تخلیقات اور دریافت میں اسے معاون قرار دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر قید کرنے والے سائنسی دور کے ہیرو ہیں۔