سندھ میں آج کورونا کے51 نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 17ہوگئی

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ میں آج کورونا کے51 نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 17ہوگئی کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مریضوں کی تعداد 932 ہونے کی تصدیق کردی جبکہ اموات کی تعداد 17ہوگئی ہے اور 253 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے51نئےکیس سامنےآگئے، جس کے بعد تعداد932 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل تک ہم نےکوروناکے8931ٹیسٹ کئےتھے، اب تک ٹھیک ہونےوالےمریضوں کی تعداد 253 ہے، صحتیاب ہونے کی شرح 27.5 فیصدہے جبکہ آج کورونا کے2 مریض جاں بحق ہوئے اور اموات کی تعداد 17ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اس وقت662مریض زیرعلاج ہیں، 342 افراد گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 130 لوگ سرکاری اسپتالوں اور 190 افرادنجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  مخیرحضرات راشن تقسیم میں لوگوں سےفاصلہ رکھیں، راشن تقسیم سے کورونا پھیلا تویہ جرم سمجھاجائےگا۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ  ہم لاک ڈاؤن کےبعدکام کرنےکیلئےایس او پی بنارہے ہیں، ہرسیکٹرسےلوگوں کوبننےوالی ایس او پی کےتحت کم کرناہوگا، اپنے بزرگوں،بچوں کاخیال رکھیں اورفاصلہ رکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  اگرآپ کورونامریض ہیں یاشک ہےتوحکومت سےتعاون کریں، التجاہےسرکاری فون کالزپرمریض کی درست معلومات دیں، اللہ سب کووائرس سے محفوظ رکھے،آپ سب کی صحت ہماری ترجیح ہے۔