کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور والدہ کے نام جذباتی پیغام لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے رسوائی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے حیدرآبادی کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں، وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں، ان کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر ان کی تصویریں کھینچتی ہیں۔‘ ثنا جاوید نے کہا کہ میں نے اس تصویر میں پسندیدہ روایتی حیدرآبادی کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے خود سلائی کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں، میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے انہوں نے مجھے اپنی گود سے نیچے اتار دیا تھا جس کی وجہ سے میں اداس ہوگئی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ آج بھی میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو ان کو یاد کرکے اداس ہوجاتی ہوں۔ ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ آئیں ہم بھی اپنی ماؤں کا اسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا، ہماری مائیں صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔View this post on InstagramMothers are the best, they dress us up with all the love and purity of their hearts and love taking pictures of us. ❤ here I'm wearing my favorite traditional Hyderabadi(Deccan) kharha duppata that my mommy stitched for me. Love you Ammi for being the best stylist I've ever had.#x1f917;❤ We love clinging on to our mothers as kids and here I'm a little sad cause my mommy put me down to take a picture when all I wanted was to be in her arms. I still get sad everytime I'm away from her while working. Let's cherish our mothers like we used to as kids and may our mothers live a million trillion years with health and happiness.❤ Ameen A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on