24گھنٹے میں کرونا کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (سپہر 4 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

24گھنٹے میں کرونا کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 130 مریض صحت یاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن یقیناََ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،ادراک تھا کہ بڑی آبادی غریب افراد پر مشتمل ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدام ضروری تھا،لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں کرونا وائرس کے 130 افراد صحت یاب ہوئے،اب تک سندھ میں الحمداللہ 253 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلوں پرعمل کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہابسندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں سندھ میں صورت حال آئیڈیل نہیں ہے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اندازہ تھا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا،سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کی ضرروت ہے،کراچی میں سوا 2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔