کرونا کے معیشت پر اثرات، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا کے معیشت پر اثرات، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کرونا کے معیشت پر اثرات سے متعلق جاری رپورٹ میں کہنا ہے کہ عالمی معیشت متاثر ہونے سے ترسیلات زر میں کمی ہوئی جبکہ تیل کی کم قیمتوں کا درآمدی ممالک کو فائدہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں،عوام کی قوت خرید اور بیرونی سرمایہ کاری کم ہوگئی،معاشی سست روی سے محصولات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق لاک ڈاؤن سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو متاثر ہوا،یہی صورتحال جاری رہی تو کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے،کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی جبکہ کاروبار بند ہونے سے بےروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ سکتے ہیں،حالات ایسے رہے تو روپے کی قدر میں کمی کاخدشہ ہے۔کرونا کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت میں بہتری کے حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 10 میں سے 4 افراد غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں،پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ عوام کی قوت خرید کم ہونے سے جی ڈی پی متاثر ہوگی،کمپنیوں کی آمدنی میں کمی سے بے روزگاری بڑھے گی۔