جماعت اسلامی کا گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا عندیہ

1 تعبيرية اتوار 12 جولائی‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

جماعت اسلامی کا گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا عندیہ کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے گزشتہ رات کراچی کے علاقے شارع فیصل پر کےالیکٹرک کےخلاف دھرنا ملتوی کردیا۔ تاہم نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کو 3دن کا وقت دیتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگلا دھرنا گورنر ہاؤس پر دے سکتے ہیں، فی یونٹ بجلی2 روپے79پیسےمہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، کےالیکٹرک کا 2005سے اب تک کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

جے آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے۔

کراچی : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہکراچی : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

خیال رہے کہ حکومتی دعوے اوراعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی بڑھ گیا کے الیکٹرک نے گیس کی عدم فراہمی کو جواز بناتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا سبب قرار دے دیا۔

نیپرا کی عوامی سماعت کے باوجود شہر قائد میں کے الیکٹرک کی دیدہ دلیری جاری ہے، شہر بھر میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے، مستثنیٰ علاقوں کے صارفین کو ایک بار پھر کےالیکٹرک کے لوڈ شیڈنگ کے پیغامات بھیج دیئے گئے۔ عوامی نے ایک بار پھر حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔