’اگر امریکہ بھاگ گیا تو پھر ہم۔۔۔‘قطر نے روس کو زوردار جھٹکا دے دیا، ایسا اعلان کردیا کہ جان کر سعودی عرب کی خوشی کی انتہا نہ رہے

47 تعبيرية اتوار 27 نومبر‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

’اگر امریکہ بھاگ گیا تو پھر ہم۔۔۔‘قطر نے روس کو زوردار جھٹکا دے دیا، ایسا اعلان کردیا کہ جان کر سعودی عرب کی خوشی کی انتہا نہ رہے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے باغی گروپوں کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس سے امید بندھی تھی کہ ان کے اس اقدام کے بعد شام کی سالوں سے جاری جنگ ختم ہو جائے گی۔ تاہم اب قطر کی طرف سے ایک ایسا اعلان سامنے آ گیا ہے جس نے اس امید پر پانی پھیر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ”امریکہ شامی باغیوں کی حمایت سے دستبردار ہو بھی گیا تو ہم ان کی ہر طرح کی مدد جاری رکھیں گے۔“

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ”شامی باغیوں کی مدد کرنے میں قطر اکیلا نہیں ہو گا بلکہ اور کئی ممالک بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ ہم باغیوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ شامی اور روسی فوج کی بمباری سے بچ سکیں۔ باغیوں کے حامی ممالک نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ باغیوں کو جو بھی حربی امداد درکار ہو گی وہ فراہم کی جائے گی۔ ہم شامی عوام کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ بھی اس کام میں ہمارے ساتھ رہے لیکن اگر وہ خود کو الگ کرتا ہے تو ہم دیگر حامیوں کے ساتھ مل کر اس پر کاربند رہیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق قطر شامی باغیوں کا سب سے بڑا مددگار ملک ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، ترکی اور مغربی ممالک بھی باغیوں کی مدد کر رہے ہیں۔بعض مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ”شام میں روس کی کامیاب بمباری پر خلیجی ریاستیں افسردہ ہیں۔“