بزنس کارڈ نے گھروں میں‌ کام کرنے والی ماسی کی قسمت بدل دی

1 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

بزنس کارڈ نے گھروں میں‌ کام کرنے والی ماسی کی قسمت بدل دی دن دگنی رات چوگنی ترقی کا محاورہ تو آپ نے سُنا ہوگا مگر یہ اُس وقت سچ ثابت ہوا کہ جب گھروں میں کام کرنے والی ماسی کی ایک انٹرنیٹ پوسٹ نے زندگی تبدیل کردی۔

رپورٹمیڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے پونے میں گھروں میں کام کرنے والی ماسی کا وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر ہوا  تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پونے سے تعلق رکھنے والی گیتا کا بزنس کارڈ فیس بک پر وائرل ہوا تو ملک بھر سے انہیں ہزاروں کالز موصول ہوئیں اور کام کی پیش کش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر گیتا کی دوست اسمیتا نے بزنس کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری دوست دانا شری شندے جو مارکیٹنگ کمپنی میں بطور مینیجر ملازمت کررہی ہے وہ گزشتہ دنوں شام کو میرے گھر آئی اور  نئی ماسی رکھنے کے حوالے سے مشورہ مانگا‘‘۔

’’میں نے اپنی دوست کو گیتا کا مشورہ دیا کیونکہ اُس کا حال ہی میں ایک گھر سے کام ختم ہوا تھا جہاں سے ماہانہ کمائی چار ہزار ہوتی تھی، گیتا بھی کام چھوٹ جانے کے بعد خاصی پریشان تھی‘‘۔

#Repost @asmita_javdekar with @get_repost・・・#Day66 Dhanashree Shinde & Geeta MaushiDhanashree got back home from a…

Posted by Dhanashree Shinde on Wednesday, 6 November 2019

اسمیتا نے لکھا کہ ’’میری دوست داناشری نے نہ صرف گیتا کو اپنے گھر پر رکھا بلکہ اُس کا بزنس کارڈ ڈیزائن کر کےچھپوایا، ان کارڈز  پر کام کے حوالے سے پیسے بھی درج بھی کیے، جیسے جھاڑو کے ماہانہ 800، کپڑے دھونے کے 800 اور روٹی پکانے کے ایک ہزار روپے درج تھے‘‘۔

خاتون نے بتایا کہ ہم نے ان کارڈز کو سیکیورٹی گارڈوں کے ذریعے دیگر گھروں پر تقسیم کیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے شیئر کیا تو حیران کن نتائج سامنے آئے کیونکہ گیتا کے پاس ہزار سے زائد ایسے لوگوں کی کالز آئیں جو کام دینا چاہ رہے تھے۔