اس کار کے پیچھے چھپی کہانی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

3 تعبيرية جمعرات 4 جون‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

اس کار کے پیچھے چھپی کہانی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے لندن: برطانیہ کے حساس علاقے میں غیر قانونی طور پر کار میں باربی کیو پارٹی کرنا منچلوں کو مہنگا پڑگیا۔

ممنوعہ علاقے میں باربی کیو کا شوق منچلوں کے گلے پڑگیا، پابندی کے باوجود شوق کو پورا کرنے کے لیے خفیہ طریقہ بھی کام نہ آیا۔غیر قانونی پارٹی منعقد کرنے والے منچلے معمولی سی غلطی پر پکڑے گئے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح اسٹڈلینڈ کے علاقے میں بربابی کیو کی بو آنے پر افسران نے متعلقہ جگہ کا تعین کرنے کے لیے تلاش شروع کی تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے چھپی ہوئی کار میں باربی کیو بنتے ہوئے دیکھا۔

پولیس کے مطابق لوگوں کی نظروں سے چھپانے کے لیے کار کو کیمو فلاج کیا گیا تھا اور چھپ چھپا کر وہاں باربی کیو کی تیاری کی جارہی تھی۔

برطانوی پولیس نے مذکورہ کار کی تصویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تاہم اس کارروائی میں کسی گرفتاری یا جرمانے سے متعلق اور نوجوانوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔