شامی فوج کا 6سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ، جشن کا سماں

40 تعبيرية پیر 26 دسمبر‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 5 منٹ)

شیئر کریں:

شامی فوج کا 6سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ، جشن کا سماں حلب : شامی فوج نے باغیوں سے چھ سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بشارالاسد کے حامی جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ حلب جو کل تک بمباری اور فائرنگ سے گونجتا تھا، آج وہاں جشن کا سماں ہے، شامی فوج کی باغیوں سے چھ سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جشن منایا بشارالاسد کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر گاڑیاں ہارن بجاتی اور شہر بھر میں دوڑتی دکھائی دیں، جب کہ بچوں نے شامی قومی پرچم کے رنگوں کو اپنی گالوں پر مل رکھا تھا۔ شامی فوج کی طرف سے پورے حلب پرکنٹرول کے دعوے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب مشرقی حلب سے انخلاء کے معاہدے کے تحت باغیوں کا آخری قافلہ بھی شہر سے باہر نکل گیا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں شام کے شہر حلب سے باغیوں اور شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ حال ہی میں روس،ایران اور ترکی نے حلب میں محصور شہریوں اور باغیوں کو محفوظ راستہ دینے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا تھا۔ صدربشارالاسد نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس اور ایران کی مدد سے حلب میں باغیوں کوشکست دی، ایک ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن میں چونتیس ہزار زائد شہری اور باغیوں کا انخلا کیا گیا۔ روس کے وزیردفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے حملوں میں پینتیس ہزار سے زائد باغی ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں