داعش نے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا

77 تعبيرية پیر 26 دسمبر‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

داعش نے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے شہر حلب میں یرغمال بنائے گئے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا اور اس اندوہناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے شام میں 2 ترک فوجیوں کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا اور اس انسانیت سوز کارروائی کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شائع کردیں ہیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ترک فوجیوں کو صحرائی علاقے میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ دونوں کے پاؤں آتش گیر رسیوں سے جکڑے گئے تھے اور بعد میں ایک شدت پسند نے آتش گیر مادے سے انہیں زندہ جلا ڈالا، تصویر میں آگ لگانے والے داعش کے کارندے کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: داعش نے 52 افراد کو زندہ جلا ڈالا شامی شہر حلب سے یرغمال بنائے گئے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلائے جانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کالعدم داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ترک فوجیوں کو ترکی کی جانب سے ہونے والے آپریشن کے دوران قید کیا گیا اور انہیں قید خانے سے نذرآتش کئے جانے تک کی تصویریں بھی اتاری گئیں۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں آپریشن کے دوران اپنے 2 فوجیوں سے رابطہ منقطع ہونے اور لاپتہ ہونے کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔