مسجد نبوی کے قریب حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

41 تعبيرية منگل 10 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 5 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

مسجد نبوی کے قریب حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک ریاض: سعودی فورسز نے ایک کارروائی میں مسجد نبویؐ کے قریب حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کو جاری بیان میں سعودی حکام نے کارروائی اور دہشت گرد سالم السعیری اور اس کے ساتھی طلال ثمران کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد نبویؐ کے قریب دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت مار دیا ۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نےریاض کے شمال میں ایک علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 2 مشتبہ کارکنوں کو مار دیا۔ یہ آپریشن ہفتے کے روز کیا گیا جس میں دونوں دہشت گرد سالم السعیری اور اس کے ساتھی طلال ثمران نے پولیس پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے وہ دونوں موقع پر ہی مارے گئے۔ طایع سالم السعیری مسجد نبویؐ کے قریب دھماکے میں مطلوب تھا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے دھماکا خیز بیلٹ تیار کیے تھے جنہیں مسجد نبویؐ کے قریب دھماکے کے علاوہ 4 جولائی 2016 کو جدہ اور 9 اگست 2015 کو ابہا شہر کے حملوں میں بھی استعمال کیا گیا۔ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت طلال ثمران کے نام سے ہوئی دونوں جس گھر میں چھپے ہوئے تھے اس سے خودکش جیکٹس، رائفلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ السعیری خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر تھا جس نے سال 2015ء میں سعودی اسپیشل فورس کے ہیڈ کوارٹر اور مسجد نبویؐ کے قریب ہونے والے حملے کے لیے بھی خودکش جیکٹس تیار کی تھیں اور ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ عراق و شام(داعش ) نے قبول کی تھی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں