یمن کا گاؤں جس کے باسی صرف رات کے وقت دیکھتے ہیں !

126 تعبيرية جمعرات 2 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

یمن کا گاؤں جس کے باسی صرف رات کے وقت دیکھتے ہیں ! یمن میں جاری حالیہ جنگ سے بہت دور اپنی نوعیت کے نادر مظہر میں الخزنہ گاؤں کے لوگ دن میں نابینا ہوجاتے ہیں جب کہ رات کے وقت اور مکمل تاریکی میں انہیں نظر آنے لگتا ہے۔ یہ گاؤں یمن کے صوبے حجہ کے ضلع عبس کے علاقے "بنو الحسن" میں واقع ہے۔ دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغرب میں واقع اس گاؤں کے باسی انتہائی غربت اور بجلی اور پانی کی شدید قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے لوگ دن میں سورج چڑھنے کے ساتھ ہی اندھے پن کا شکار ہو جاتے ہیں اور غروب آفتاب کے ساتھ ان کی بینائی بہتر ہوجاتی ہے۔ اگرچہ یمن میں اس سے ملتی جلتی صورت حال کی کوئی رپورٹ نہیں ہے تاہم ڈاکٹروں نے باور کرایا ہے کہ اس حالت کا سبب موروثی ہے۔ دوسری جانب مذکورہ گاؤں کے رہنے والوں کی حالت سے واقف ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسين النفیلی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کی انگریزی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آبادی ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس میں آنکھ کی شبکیہ (retina) میں موجودحاصلاتِ نور photo recptros)) شدید طور متاثر ہوتے ہیں۔ النفیلی کے مطابق یہ حاصلاتِ نور دو طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو رات میں روشنی وصول کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو دن میں روشنی وحصول کرتے ہیں۔ النفیلی کا کہنا ہے کہ اس مرض سے متاثرہ افراد کو سورج کی روشنی وصول کرنے والے صرف 5% حاصلاتِ نور دستیاب ہوتے ہیں جس کے سبب وہ دن میں دیکھ نہیں پاتے۔ ڈاکٹر النفیلی نے بتایا کہ مختلف عمروں کے افراد کو درپیش اس مرض کا کوئی علاج نہیں ہے تاہم خاص قسم کے دھوپ کے چشموں کی مدد سے دن کے وقت آنکھوں کو پہنچنے والی روشنی کی حدت کم کی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہ لوگ دن کے وقت بھی معمول کی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔