تعز: یمنی فوج کے ٹھکانوں میں گھسنے کی کوشش پر حوثیوں کی ہلاکتیں

76 تعبيرية جمعرات 2 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 5 منٹ)

شیئر کریں:

تعز: یمنی فوج کے ٹھکانوں میں گھسنے کی کوشش پر حوثیوں کی ہلاکتیں یمن کے صوبے تعز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے تقریبا 20 ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق باغیوں نے سرکاری فوج کے ٹھکانوں میں دراندازی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر گھمسان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران ملیشیاؤں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے آخرکار رہائشی علاقوں کو بھاری توپوں کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔