وزیر اعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

وزیر اعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ ارنسٹو رمیز ریگو بھی وفد میں شامل ہیں۔

ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکریٹری خزانہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کے وفد نے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقاتاس سے قبل آئی ایم ایف کے وفد نے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد معاشی مشاورت کے لیے پاکستان پہنچا ہے جہاں وہ معاشی اصلاحات پر پاکستان کو تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔