آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر

5 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر اسلام آباد : قائمہ کمیٹی خزانہ کےچیئرمین اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے،آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کےچیئرمین اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف سے مہنگائی ، سست معاشی شرح نمو اور توانائی کے شعبےمیں اصلاحات پربات چیت ہوئی۔

کمیٹی کےارکان نےآئی ایم ایف کواپنےخدشات سے آگاہ کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کےارکان نےآئی ایم ایف کواپنےخدشات سےآگاہ کیا، محصولات بڑھنےپر آئی ایم ایف مطمئن تھا، آئی ایم ایف نمائندوں کاکہناہےمعیشت درست سمت ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف وفد نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر اور ارکان سے ملاقات کی، اسدعمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا ان کیمرا اجلاس ہوا ، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد اظہور کر رہےہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان مشن کےسربراہ اور کنٹری نمائندہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے عالمی مالیاتی ادارےکاوفد پاکستان میں موجود ہے، اور اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ،سیکریٹری خزانہ اوردیگراہم احکام موجود تھے۔

ملاقات میں معاشی صورتحال، قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف کے وفد کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔