برف پگھلنے لگی، امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں اہم پیشرفت کا امکان

1 تعبيرية جمعہ 10 جولائی‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

برف پگھلنے لگی، امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں اہم پیشرفت کا امکان سیؤل: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی ہمشیرہ اور ملک کی نامور لیڈر نے کہا ہے کہ ہم امریکا کو دھمکی دینا نہیں چاہتے۔

رپورٹشمالی کوریا کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق کم یوجونگ کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والی ایک اور کانفرنس صرف واشنگٹن کے لیے فائدے مند ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کوئی شرائط نہیں رکھیں کیونکہ ہمارے ملک امریکا کو دھمکی دینے کی کوئی نیت نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

شمالی کوریا کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکیمزید پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی

اُن کا کہنا تھا کہ کم نے امریکا کے حوالے سے اپنی ذاتی رائے پیش کی، رواں سال امریکا کے ساتھ کسی کانفرنس کا کوئی پروگرام نہیں اور دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا بھی کوئی امکان نہیں ہے مگر ایسا امکان ہے کہ کوئی خوشگوار اور حیران کن واقعہ پیش آجائے۔ (اُن کا اشار کم اور ٹرمپ کی ملاقات کی طرف تھا)۔

اس سے قبل امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں اور امکان ہے کہ سمٹ میں دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات ہو۔