افغان صوبے لغمان میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 20 بچے زخمی

3 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

افغان صوبے لغمان میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 20 بچے زخمی کابل: افغان صوبے لغمان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے لغمان میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 بچوں سمیت 6 پولیس آفیسر زخمی ہوگئے۔

لغمان صوبے کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے قریب مدرسہ بھی موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث شیشے کے ٹکڑے اڑ کر مدرسے میں جاگرے جس کے نتیجے میں 20 بچے زخمی ہوئے۔

افغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام طالبان پر عائد کیا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات ختم ہونے کے بعد نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے اور انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

افغان صدارتی انتخابات میں طالبان کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ووٹ کاسٹ نہیں کریں جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بھی کم رہا تھا۔