کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی، تھیم پارک دوبارہ کھولنے کا اعلان

5 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی، تھیم پارک دوبارہ کھولنے کا اعلان پیرس : کرونا وائرس کے باعث بند ہونے والے ڈزنی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر عوام کےلیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے دارالحکومت پیرس میں قائم تھیم پارک ڈزنی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ڈزنی لینڈ کو کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تھیم پارک کو 15 جولائی کو کھولا جائے گا۔

تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے والے سیاحوں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہوگا تاکہ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پیرس میں واقع اس ڈزنی لینڈ تھیم پارک کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں جسے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بند کردیا تھا تاہم شنگھائی، ٹوکیواور ہانگ کانگ کے بعد پیرس انتظامیہ نے بھی پارک کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔