پیٹرول سستا ہوتے ہی نایاب ہوگیا، مختلف پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

پیٹرول سستا ہوتے ہی نایاب ہوگیا، مختلف پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند کراچی: پیٹرول سستا ہوتے ہی نایاب ہوگیا، کراچی کے مختلف پیٹرول پمپس نے پیٹرول کی فراہمی بند کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف پیٹرول پمپس نے پیٹرول کی فراہمی بند کردی جس کے بعد مختلف پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے آرڈر کی سپلائی میں تاخیر ہوئی ہے۔

سمیر نجم الحسن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ہونے سے 50 فیصد نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے پمپس بند ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی ایس او کی جانب سے پیٹرول کی مسلسل سپلائی جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔