متحدہ عرب امارات حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 11 افراد کو عمر قید کی سزا

51425 تعبيرية منگل 29 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 01 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 11 افراد کو عمر قید کی سزا 41 افراد سازش میں ملوث پائے گئے جن میں سے 11 کو عمر قید اور 23 کو 5 سے 15 سال کے درمیان قید کی سزا دی گئی۔ فوٹو؛ فائل ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں دہشت گردی کی سازش بنانے کے جرم میں 11 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کی سازش کے جرم میں 11 افراد  پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے کہا کہ 41 افراد اس سازش میں ملوث پائے گئے تھے جن میں سے 11 کو عمر قید اور 23 کو 5 سے 15 سال کے درمیان قید کی سزا جب کہ باقی کو بری کردیا گیا۔ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان متحدہ عرب امارات میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے اور ملک میں داعش کی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی داعش کے خلاف بنے والے امریکی اتحاد کا حصہ ہے اور اماراتی طیارے بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شامل ہیں۔