دبئی ائرپورٹ سروسز کی مد میں 35 درھم فیس لی جائے گی

50230 تعبيرية اتوار 3 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 44 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی ائرپورٹ سروسز کی مد میں 35 درھم فیس لی جائے گی متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی شہرت کی حامل سیاحتی اور کاروباری ایمرٹ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت دبئی ایئر پورٹ پر فراہم کردہ سہولیات کے استعمال پر فی مسافر 35 درہم سروس فیس کے طور پر چارج کیے جائیں گے۔ فیس دبئی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی طرف سے ٹکٹ جاری کرنے پر جمع کیے جائیں گے، فیس دبئی حکومت بیت المال کو پیش کی جائے گی جسے ہوائی اڈے کی توسیع، تزئین و آرائش اور بڑھتی صلاحیت کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد 2023 تک دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 100 ملین تک بڑھانے، انھیں بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی استعداد کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔