دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کی جائے گی

159 تعبيرية پیر 11 اپریل‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کی جائے گی دبئی کے شہریوں کو 2020 سے قبل بلند ترین عمارت کا تحفہ دیں گے، تعمیراتی کمپنی:۔  دبئی کی نامور تعمیراتی کمپنی کے چیئرمین محمد البار نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت میں بنائی جائے گی جو موجودہ بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی بلند ہوگی۔ جب کہ عمارت کی حتمی بلندی سے متعلق عوام کو اس کی تیاری کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ محمد البار کے مطابق اسپین کے آرکیٹیک سین تیاگو کلاتراوا والز نے عمارت کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق عمارت ایک خوبصورت یادگار کی طرز پر بنائی جائے گی جس کے قریب سے بہنے والی ندی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی جو اس کی اہمیت میں اضافے کا باعث بنے گی جب کہ عمارت کی 18 سے 20 منزلوں پر ہوٹل اور بوتیک تعمیر کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ بھی دبئی میں ہے جو 828 میٹر طویل ہے جسے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا اور جنوری 2010 میں اس کا افتتاح کیا گیا۔