دبئی سے آکلینڈ تک ’طویل ترین پرواز‘

85215 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 01 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی سے آکلینڈ تک ’طویل ترین پرواز‘ دبئی کی فضائی کمپنی ایمیرٹس کے ایک مسافر طیارے اے 380 جیٹ نے بغیر کسی وقفے کے اب تک کی طویل ترین مسافت کی پرواز کا نیا ریکارڈ قا‏ئم کیا ہے۔

اے 380 نے بدھ کو دبئی سے پرواز شروع کی اور بغیر کسی وقفے کے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک کا 14,200 کلو میٹر کا سفر طے کیا۔

نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی واپس ہونے کے لیے جہاز مقامی وقت کے مطابق شام کے دس بج کر بیس منٹ پر دوبارہ پرواز پر روانہ ہوگیا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ یہ فلائٹ طویل ترین دورانیے کی بھی پرواز ثابت ہوگی لیکن یہ وقت سے کافی پہلے ہی زمین پر اتر گئی۔

نیوزی لینڈ کے ایک اخبار ہیرلڈ کے مطابق اندازہ لگایا گیا تھا کہ دبئی سے آکلینڈ کے درمیان سفر کے لیے 17 گھنٹے 15 منٹ کا وقت لگے گا لیکن یہ مسافت 16 گھنٹے 24 منٹ میں ہی پوری ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق اس نئے روٹ سے سفر کرنے میں تقریباً تین گھنٹے کما وقت لگے گا۔

اس روٹ کے افتتاح کے لیے اے 380 مسافر طیارے کا استعمال کیا گيا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کمپنی عام طور پر اس روٹ کے لیے بوئنگ 777 کا استعمال کرے گی۔

قنٹاس ڈلاس- سڈنی فلائٹ، جو صرف 13،800 کلو میٹر تک کی مسافت طے کرتی ہے، اس وقت طویل ترین فلائٹ ہے جو 16 گھنٹے 55 منٹ تک پرواز کرتی ہے۔

لیکن ایمیرٹس کی کمپنی اس ریکارڈ کو بھی توڑنے کے لیے پر عزم ہے۔ کمپنی اسی ماہ دبئی سے پاناما شہر تک ایک فلائٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ تک ہوگا۔

سنگا پور کی ایئر لائن سنگا پور نیو جرسی کے درمیان پرواز کیا کرتی تھی اور اسے اس پرواز کے لیے 19 کھنٹے لگتے تھے جو سب سے طویل دورانیے کی پرواز تھی۔

یہ پرواز آج کل بند ہے لیکن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2018 تک اسے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔