ہوشیار! موٹر وے پر تیز رفتاری پر بھاری جرمانہ عائد

3 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

ہوشیار! موٹر وے پر تیز رفتاری پر بھاری جرمانہ عائد اسلام آباد: موٹر وے پولیس نے قومی شاہراؤں پر نئے جرمانوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتاری پر 10 ہزار اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراؤں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا، تیز رفتاری پر بسوں کو 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق تیز رفتاری پر کار کو ڈھائی ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پبلک سروس میں مسافروں کی اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔

نئے ضوابط کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کار، موٹر سائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال پر موٹر سائیکل سوار کو 500 جبکہ کار ڈرائیور کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا۔