بھارتی وزیر اعظم منہ کے بل گر پڑے

3 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی وزیر اعظم منہ کے بل گر پڑے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کانپور میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ بل گرِ پڑے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

اس پورے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی نے تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی مگر ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

وزیراعظم کی سیکورٹی پر مامور گارڈز فوری طور پر آگے بڑھے اور نریندر مودی کو سہارا دے کر اٹھایا، جس کے بعد وہ سنبھل سنبھل کر باقی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔