اٹھارہ فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا، ویڈیو دیکھیں

3 تعبيرية بدھ 26 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

اٹھارہ فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا، ویڈیو دیکھیں عام طور پر اژدھے اور سانپ بھوک مٹانے کے لیے کھانا کھاتے ہیں مگر 18 فٹ لمبا اژدھا بھوک  کی وجہ سے تولیہ نگل گیا، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔

خاتون کے مطابق اُن کے اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے غیر معمولی نظر آرہا تھا اور وہ پہلے سے زیادہ سست بھی ہورہا تھا۔

اژدھے کی طبیعت دیکھتے ہوئے خاتون اُسے جانوروں کے اسپتال لے کر گئیں جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے ٹیسٹ کیے۔

ڈاکٹرز کو رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ اژدھے کے پیٹ کے اندر کپڑا موجود تھے جس کے بعد ٹیم نے اُس کے منہ کے ذریعے کیمرہ پیٹ میں داخل کر کے کپڑے کا جائزہ لیا۔

کیمرے کی مدد سے ماہرین نے دیکھا کہ اژدھے کے پیٹ میں بڑا تولیہ موجود تھا۔ ڈاکٹرز نے خاتون کو فوری طور پر سرجری کا مشورہ دیا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔

ڈاکٹرز نے آپریشن کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرین نے کس طرح اُس کے پیٹ میں موجود تولیہ باہر نکالا۔

نوجوانوں نے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیںیہ ویڈیو بھی دیکھیں: نوجوانوں نے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت ہی منفرد کیس تھا کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی اژدھا تولیہ نگل گیا، عام طور پر بھوک کی حالت میں رینگنے والے جانور اپنی خوراک کے علاوہ سبزی وغیرہ پر بھی گزارا کرلیتے ہیں‘۔

Monty Python and The Missing Beach Towel

😱 🐍 Monty Python and The Missing Beach Towel😳 We see all kinds of interesting cases in our Avian and Exotics Department, but it's not every day we see something quite as unusual and as extraordinary as this case. Monty is an 18 year old Female Jungle Carpet Python weighing 5 kg and 3m long, who presented to Dr Olivia Clarke at our Avian and Exotics Department at SASH after she was seen eating an entire beach towel the night before! Monty was anaesthetised and radiographs were taken to confirm the location of the start of the towel.A flexible endoscope was placed down Monty's gastrointestinal tract, which allowed us to visualise the end of the towel sitting in her stomach. With assistance from our internal medicine team, very long forceps were placed through the endoscope and used to grasp the towel. Once we had a good grip, the towel was able to be carefully removed from the gastrointestinal tract with endoscopic guidance. It was smiles all round and we're happy to report that both Monty and the beach towel have lived to see another day! Monty was discharged from hospital the same day and her owner reports she is back to her happy, hungry self.

Posted by SASH – Small Animal Specialist Hospital on Sunday, February 23, 2020

اژدھے کی لمبائی 18 فٹ جبکہ اس کا وزن 5 کلوگرام کے قریب ہے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن سے پہلے اسے بے ہوش کیا اور پھر اپنی کارروائی مکمل کی۔

آپریشن کے دوران خاتون بھی وہیں موجود رہیں اور انہوں نے تولیہ باہر آنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔