اماراتی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش، بڑا اعلان ہوگیا

54688 تعبيرية اتوار 27 مارچ‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

اماراتی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش، بڑا اعلان ہوگیا دبئی (اردو اخبار)متحدہ عرب امارات کی ایک اعلیٰ عدالت نے جنگجووں سے تعلق اور ملک میں دہشت گردی کے حملوں کی سازش کے الزام میں گیارہ افراد کو قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظبی میں قائم وفاقی عدالت عظمیٰ نے اسی مقدمے میں دو اور افراد کو پندرہ سال ،تیرہ کو دس سال اور چھے کو تین سال اور دو کو پانچ،پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں ¾سات مدعا علیہان کو بری کردیا گیا ہے۔عدالت میں استغاثہ نے ان 41مدعاعلیہان پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں حکومت کا تختہ الٹ کر داعش کی طرز کی خلافت قائم کرنا چاہتے تھے۔سزایافتہ دو مجرموں کے خلاف ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان مدعا علیہان کو ملک بھر میں دہشت گردی کے حملوں کی سازش کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا.وہ ملک اور اس کی قیادت سمیت عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے بھی مجرم پائے گئے ہیں۔وہ ریاست کے ڈھانچے اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔