اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے من اضافے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں زرعی اجناس، گندم کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان کو روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شعبوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سے گزشتہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی اور بحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

گزشتہ اجلاس میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 29 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے واپڈا پر 1 ارب روپے سے زائد واجبات اور حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کو گیس فراہمی کی سمری بھی پیش کی گئی تھی۔