ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات کراچی: ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے.

قبل ازیں زاہد الیاس کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج اور کمانڈر سینٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ چارج سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نیول چیف کا دورہ قطر، قطری وزیراعظم سے خصوصی ملاقاتتازہ ترین:  نیول چیف کا دورہ قطر، قطری وزیراعظم سے خصوصی ملاقات

دریں اثنا، آج نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہیں جہاں انھوں نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصیر سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیرالبحر نے قطری چیف آف اسٹاف سمیت کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے بھی ملاقات کی۔

نیول چیف نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات سمیت میری ٹائم وارفیئر اینڈ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، امیرالبحر نے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو بھی اجاگر کیا۔