'عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا'

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

'عمران خان سے زیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا' کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےزیادہ کراچی کادکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا۔

کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ملک بھر میں ٹائیگرز ڈے منایا گیا جس میں شجرکاری مہم چلائی گئی۔

گورنرسندھ نے اعلان کیا کہ پارک میں 13ہزار پودے لگائےجائیں گے کراچی میں پارکس کوکاٹ کاٹ کر پلازے بنائےگئے مگر پارکس کیلئےمختص جگہوں پر اب صرف پارک بنیں گے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم سےموسمیاتی تبدیلی کےاثرمیں کمی آئےگی، تمام ممبران اپنےعلاقوں میں پارکس کاخیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کاحال دیکھ کر دل روتا ہے عمران خان سےزیادہ کراچی کادکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا وزیر اعظم نےآج اپنی توانائی کی ٹیم کراچی بھیجی ہے۔